پشاور ( جنگ نیوز )بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران بجلی چوری کے خلاف مردان سرکل کی ٹاسک فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا ڈائریکٹ کنڈوں ، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف کینٹ سب ڈویژن مردان کی ٹاسک فورسز نے مجید آباد ،دواسرو، اورملحقہ علاقوں میں آپریشن کے دوران 11 کنڈوں کو ہٹاکرذمہ داروں کے خلاف کاروائی شروع کردی گئی ہے، بجلی چوری کے لئے خراب کئے گئے میٹروں کو بھی اتارلیا گیا ہے،پارہوتی سب ڈویژن کی ٹاسک فورسز نے خش کورونہ،پارہوتی کے علاقوں میں 12 کنڈوں کواتارلیا جن کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی شروع کردی گئی ہے،7 خراب میٹروں کو بھی تبدیل کردیا گیا،بجلی چوری کرنے پرجرمانہ کی مد میں 50 ہزار روپے بھی وصول کئے گئے۔