• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں گراں فروشوں کیخلاف آپریشن، 112 گرفتار

پشاور(وقائع نگار)صوبائی دارلحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے پشاور کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے تین دنوں کے دوران گرانفروشی اور دکانوں سے باہر تجاوزات قائم کرنے پر 112 افراد کو گرفتار کر لیا اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کی ہدایت پر انتظامی افسران نے حیات آباد، اندرون شہر بازاروں، کوہاٹ روڈ، رنگ روڈ، چارسدہ روڈ، دلہ زاک روڈ، یونیورسٹی روڈ،جی ٹی روڈ، پجگی روڈ اور دیگر علاقوں میں بازاروں کا معائنہ کیا۔ کارروائیوں کے دوران گرانفروشی، سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی اور دکانوں سے باہر تجاوزات قائم کرنے پر مختلف علاقوں سے مجموعی طور پر112 دکانداروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ان گرفتار دکانداروں میں سبزی و پھل فروش، نانبائی، قصاب، شیر فروش، جنرل سٹور مالکان، تجاوزات مافیا اور دیگر شامل ہیں۔ ان گرفتار دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان نے انتظامی افسران کو پشاور بھر میں بازاروں کو مسلسل معائنہ کرنے کا حکم دیا ہے اور گرانفروشی اور تجاوزات قائم کرنے پر قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
پشاور سے مزید