• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری کا خالد مقبول کو فون، اسلام آباد آنے کی دعوت MQM کنوینر نے قبول کرلی

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کے فوری بعد آصف علی زرداری اور ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا.

 سابق صدر نے ایم کیو ایم کے کنوینر کو اسلام آباد آنے کی دعوت دی جسے خالد قبول صدیقی نے قبول کرلی۔

آصف زرداری نے خالد مقبول سے کہا کہ آپکے تمام مطالبات کی منظوری کا گرین سگنل دیدیا ہے۔

 انہوں نے خالد مقبول سے تحریک عدم اعتماد کے بارے میں ایم کیو ایم کے فیصلے بارے میں معلوم کیا اور کہا کہ میں نے آپ سے براہ راست مجھ یا بلاول بھٹو سے ربطے کا کہا ہے۔

انہوں نے خالد مقبول کو اسلام آباد میں ملاقات کی دعوت دی اور کہا کہ جو معاملات طے ہونگے اس پر مکمل عمل در آمد کیا جایگا، میں اوربلاول آپ سے براہ راست رابطے میں رہیں گے اور معاملات کی خودنگرانی کرینگے۔ جس پر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جی آپ سے رابطہ رہے گا.

 امکان ہے کہ ایم کیو ایم کا وفد بدھ کو اسلام آباد میں پی پی کے شریک چیئرمین سے ملاقات کریگا۔

دریں پر اور منگل کی درمیانی شب اسلام آباد میںپارلیمنٹ لاجز میں اپوزیشن اور ایم کیو ایم کے وفود کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں ایم کیو ایم کو ان کے مطالبات کے حوالے سے اعتماد میں لیا گیا.

 ملاقات میں سردار اختر مینگل ، مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال ،ایاز صادق ، رانا ثنا اللہ ، خواجہ سعد رفیق پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ اور سہیل انور سیال ، ایم کیو ایم کےسنیئر رہنما عامر خان سابق مئیر کراچی وسیم اختر اور امین الحق شامل تھے۔

اہم خبریں سے مزید