کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ نے لائنز ایریا کے تین بڑے کمرشل پلاٹوں پر نیب کی جانب سے پلی بارگین سے متعلق محفوظ النبی خان کی نظر ثانی کی درخواست پر قومی احتساب بیورو سمیت دیگر مدعاعلہیان کو نوٹس جاری کر دئیے۔ منگل کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹڑی میں جسٹس مقبول باقر، جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل بنچ نے لائنز ایریا کے تین بڑے کمرشل پلاٹوں پر نیب کی جانب سے پلی بارگین سے متعلق محفوظ النبی خان کی نظر ثانی کی درخواست کی سماعت کی۔ بعد ازاں عدالت نے عدالت عظمیٰ کے لیو اپیل کے 12 مارچ کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سیشن تک سماعت موخر کردی۔