اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کورٹ کے معزز جج جسٹس قاضی محمد امین احمد آج( جمعہ کو) ریٹائر ہو جائیں گے۔ ان کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس سپریم کورٹ کے کورٹ روم نمبر ایک میں منعقد کیا جائے گا ۔ جس کی سربراہی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کر یں گے۔ فل کورٹ ریفرنس سے چیف جسٹس ، اٹارنی جنرل ،وائس چیئر مین پاکستان بار کونسل اور صدر سپریم کورٹ بار خطاب کریں گے۔ جسٹس قاضی محمد امین احمد لاہور ہائی کورٹ سے ریٹائر ہونے کے بعد سپریم کورٹ کے جج مقرر کئے گئے تھے۔انہوں نے بطور جج سپریم کورٹ25 اپریل 2019 حلف اٹھایا تھا۔