لاہور(خبرنگار) اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر نے یونیورسٹی کی سیرت چیئر کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نظریہ پاکستان پہ ایک مربوط بیانیہ تخلیق کرنے کی اشدضرورت ہے کیونکہ اسی سے ہی معاشرے میں اجتماعی سوچ پیدا کی جا سکتی ہے۔