ڈگری( نامہ نگار) 14 سالہ ماہ نور کو اس کی ہی خالہ صاحبہ خاتون اغواء کر کے لے گئی تھی.ر پورٹ پی ایس وومین پر درج کرائی گئی. جس کا ایس ایس پی کیپٹن (ر) اسد علی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او وومین تھانہ انسپکٹر مومل لغاری کو مغویہ کی بازیابی کے احکامات جاری کیے ۔بعد ازا ں ایس ایچ او وومین تھانہ مومل لغاری نے انچارج ڈی آئی سی غلام حسین صداھیو، اور انچارج آئی ٹی خرم شھزاد کے تعاون سے ماڈرن ٹیکنالوجی کےذریعے 14 سالہ مغویہ ما ہ نور کو ٹھٹھہ سے بازیاب کرا لیا ۔