• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیہون شریف: لاشاری برادری کے 15 سالہ نوجوان کی لاش برآمد

سیہون شریف (نامہ نگار) سیہون شریف کے مکرانی محلا میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر لاشاری برادری کے 15 سالہ نوجوان لڑکے صدام حسین ولدیت محمد صادق لاشاری کی پنکھے سے ٹنگی ہوئی لاش برآمد ہوئی، پولیس نے ابتدائی طور پر لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز منتقل کر دیا، لڑکے کی والدہ اور بہن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ کل شام سے درگاھ حضرت سخی سکندر بودلہ بہارؒ کےمزار پر حاضری دینے گئے ہوئے تھے۔ انہیں پڑوسیوں نے اطلاع دی کہ پولیس آئی ہے آپ لوگ بھی گھر پہنچے تو یہ واقعہ پیش آچکا تھا۔ متاثرین نے کہا کہ وہ حیدرآباد سے تین سے چار ماہ قبل سیہون شریف میں شفٹ ہوئے، اس سے قبل وہ مرنے والا نوجوان صدام حسین ان کے ساتھ درگاھ پر جانے کے لیے انکار کرکے گھر پر رہتا تھا لیکن اس دفعہ یہ واقعہ پیش آگیا ہے جس کی تفتیش کرکے انصاف کروایا جائے۔
سندھ بھر سے سے مزید