اوکاڑہ(وارث حیدری)گزشتہ ساڑھے3 سال سے پنجاب اسمبلی میں آزاد حیثیت برقرا ر رکھنے والی حلقہ پی پی184سے آزاد رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن کا عمران خان کے نامزد وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ کسی بھی صورت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔نئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کی صورت میں میاں نوازشریف کے وزیر اعلیٰ کے نامزد امیدوار کو ووٹ دیں گی۔وزیرا عظم عمران خان کی طرف سے چودھری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا منصب دئیے جانے کے بعد وزیر اعظم کیخلاف قومی اسمبلی میں جمع تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اپوزیشن کی سیاست نے نیا رخ اختیار کر لیا۔ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی میں ممکنہ طور پر نئے قائد ایوان کی حیثیت سے اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے پنجاب اسمبلی میں موجود آزاد ارکان اسمبلی کی حیثیت بڑھ گئی ہے۔