• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی صورتحال 72 گھنٹوں میں واضح ہوجائے گی، شیخ رشید

اسلام آباد(ایجنسیاں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وزیراعظم کی جانب سے سامنے لائے جانے والے خط سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے رات کوسنا ہے ‘مجھے خط کا پتہ نہیں اور میں اس بارے میں بات نہیں کروں گا جس کا مجھے علم نہ ہو‘سیاسی صورتحال72گھنٹے میں میں واضح ہو جائے گی‘30سے 31مارچ تک آر یا پار ہوجائے گااور عدم اعتماد کا فیصلہ آجائے گا‘ عمران خان آخری گیند تک کھیلیں گے۔

میرا سیاسی وجدان کہتا ہے کہ ایک گھنٹہ پہلے تک صورتحال بدل سکتی ہے کیونکہ 172 بندے اپوزیشن نے لانے ہیں‘اس دوران جہاں فیصلے ہونے ہیں ہو جائیں گے‘ ابھی جلسہ جلسہ ہے‘کھیل آج سے شروع ہوگا۔

 آصف زرداری نوابشاہ میں کونسلر نہیں بن سکے‘آج بھی کہہ رہا ہوں گورنر راج لگا دو کیونکہ جمہوریت میں لوگ بک رہے ہیں ‘اپوزیشن کے جلسے میں لوگ جے یو آئی کے ہوں گے اور اداکار ن لیگ کے آئیں گے‘.

عمران خان اقتدار میں ہو نہ ہو ہم ساتھ کھڑے ہیں،کسی حکومت کو وقت پورا کرتے نہیں دیکھا‘پیر کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام (ف) کے پاس آج کے جلسے اور دھرنے کی اجازت نہیں ہے۔

اہم خبریں سے مزید