اسلام آباد (صالح ظافر) چین کی جانب سے بدھ سے شروع ہونے والی افغانستان کے معاملات پر وزرائے خارجہ کی تیسری دو روزہ کانفرنس کو نظر انداز کرکے بھارت پریشان نظر آ رہا ہے۔
چائنیز اسٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی اس اجلاس کی صدارت کریں گے۔
کانفرنس میں پاکستان، ایران، روس، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے وزیر خارجہ یا ان کے نمائندے شرکت کریں گے۔
انہوئی صوبے کے شہر تن شی میں ہونے والی اس کانفرنس میں شریک ممالک کے وزرائے خارجہ افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی سے علیحدہ ملاقات بھی کریں گے۔
چائنیز ترجمان کے مطابق، اجلاس میں شرکت کے لئے انڈونیشیا اور قطر کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔