• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوانوں کو کرکٹ اور دیگر کھیلوں کے ذریعہ صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جائے، مقررین

برمنگھم( آصف محمود براہٹلوی) ساؤتھ ایشین ریجن کمیونٹی کے لوگ کرکٹ کے دیوانے ہیں شاہد اسی وجہ سے دنیا کے تقریباً ہر ملک میں اس ریجن کے نوجوان کرکٹ سے وابستہ ہیں۔ نوجوانوں کو کرکٹ کے ذریعے نہ صرف کھیل کود اور صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جا سکتا ہے بلکہ غیر اخلاقی بیماریوں سٹریٹ کرائم سے چھٹکارہ بھی ممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق لارڈ میئر برمنگھم کونسلر خواجہ محمود حسین، کونسلر نگینہ ،آرگنائزر زاہد حسین اور دیگر نے ایسٹرن الیون کرکٹ کلب کے خدمت کے پچاس برس مکمل ہونے پر منعقدہ پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یاد رہے ایسٹرن الیون کرکٹ کلب نوجوانوں میں گراس روٹ لیول سے کرکٹ کی تربیت فراہم کررہی ہے۔ آج اس کلب سے وابستہ متعدد کھلاڑی نہ صرف برطانیہ لیول پر قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرتے ہیں بلکہ بے شمار کاؤنٹی کرکٹ کلبوں میں سیزن کے دوران کھیلتے ہیں۔ جن میں وارکشائر ڈربی اور دیگر شامل ہیں۔ زاہد حسین کا کہنا تھا ہم بنیادی طور پر نوجوانوں میں کرکٹ کے جز بے اور شوق کو پروان چڑھاتے ہیں۔ بلکہ کاونٹی کرکٹ تک رسائی کے لیے سہولیات بھی مہیا کرتے ہیں۔ میڈیکل ہیلتھ اینڈ سیفٹی اور لیگل ضروریات مہیا کرتے ہیں۔ برمنگھم کے مقامی چرچ میںمنعقد کی گئی پر وقار تقریب میں برمنگھم بھر سے نوجوان کھلاڑیوں کے علاوہ دیگر کمیونٹیزکی اہم شخصیات وکونسلرز نے شرکت کی۔اس موقع پر سیزن میں اعلیٰ کارکردگی کے حامل کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے جبکہ نئے سیزن کیلئے نئی کٹس متعارف کروائی گئیں اور پچاسویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔سابق لارڈ میئر برمنگھم کونسلر خواجہ محمود حسین،کونسلر نگینہ زاہد حسین اور دیگرنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ساؤتھ ایشین ریجن کے لوگ کرکٹ کے دیوانے ہیں۔ دنیا میں جہاں جاتے ہیں اپنی ثقافت کلچر اور کھیل کو بھی ساتھ لے جاتے ہیں۔ ایسے ہی ایسٹرن الیون کرکٹ کلب گزشتہ پچاس سالوں سے اپنی خدمات پیش کر رہا ہے۔ 
یورپ سے سے مزید