• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے کمالیہ جلسے میں 1997ء میں ججز کو ساتھ ملانے کی بات کی تھی، اٹارنی جنرل کی سپریم کورٹ میں وضاحت

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) عدالت عظمیٰ میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی آئینی درخواست اور آئین کے آرٹیکل 63اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ اٹارنی جنرل نے دلائل دینے سے قبل ججوں سے متعلق وزیر اعظم کی تقریر کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم سے کمالیہ کی تقریر پر بات کی ہے، وزیر اعظم کے مطابق کمالیہ کے تقریر میں ججوںکا حوالہ 1997 ءمیں سپریم کورٹ حملے کے تناظر میں دیا گیا تھا ،اٹارنی جنرل نے ایک بار پھر عدالت کو بتایا کہ وزیراعظم کو عدلیہ پر بھرپور اعتماد ہے اور یقین ہے۔
اہم خبریں سے مزید