• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کا پاکستان کو ڈھائی ارب ڈالرز کے تجارتی قرضے دینے پر اتفاق

اسلام آباد (مہتاب حیدر) چین کا پاکستان کو ڈھائی ارب ڈالرز کے تجارتی قرضے دینے پر اتفاق ، چین نے اسلام آباد کو ڈیزل کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کرائی، اعلیٰ سرکاری ذرائع کی تصدیق ۔ تفصیلات کے مطابق تقریباً 21 ارب ڈالرز کے بقایا سرکاری قرضوں بشمول تجارتی، دو طرفہ اور محفوظ ذخائر میں سے چین نے پاکستان کو ایک سال کے لئے ڈھائی ارب ڈالرز کے تجارتی قرضے دینے پر اصولی طور پر اتفاق کیا ہے۔ اس سے قبل بیجنگ نے ماضی قریب میں 2 ارب ڈالرز کے قرضے کی رقم فراہم کی تھی۔
اہم خبریں سے مزید