پشاور ( جنگ نیوز )بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے جاری مہم کے دوران مردان سرکل کی ٹاسک فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا ڈائریکٹ کنڈوں ، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف مردان 1 ڈویژن کی ٹاسک فورسز نے بقایا جات کی مد میںگھریلوصارفین سے 1.565 ملین روپے ،کمرشل صارفین سے 0.438 ملین روپے، انڈسٹریل صارفین سے 0.083 ملین روپے ،منقطع شدہ صارفین سے 0.083 ملین روپے ،بجلی چوری پرجرمانہ کی مد میں 0.12 ملین روپے اورمجموعی طورپر 2.222 ملین روپے کی ریکوری کی،بقایاجات کی عدم ادائیگی پر 26 میٹروں کو بجلی کی فراہمی منقطع کردی گئی ہے، 12 ٹیمپرڈ میٹروں کو تبدیل کردیا گیا ہے،32 میٹروں کو پولز پرشفٹ کردیا گیا ہے،6 میٹروں کے ری کنکشن آرڈر جاری کئے گئے،100 اور50 کے وی کے ٹرانسفارمروں کی مرمت اورچیکنگ کی گئی