کراچی(ٹی وی رپورٹ)پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے جیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے تین آپشن کی بات کی ہے نہ ہمیں پتہ ہے، جتنی غلط بیانی سے یہ کام لے رہا ہے دنیا میں چند ملک ہونگے.
اولمپک میں جھوٹوں کا مقابلہ ہوگا تو ہم اس میں شرکت کرینگے گولڈ میڈل بھی لے کر آئیں گے کیونکہ ابھی ابھی عسکری قیادت کی طرف سے تردید ہوئی ہے کہ ہم نہیں گئے تھے ہمیں پرائم منسٹر ہاؤس سے فون آیا تھا اتنا بڑا جھوٹ بولنا قوم کے ساتھ کہ ہم گئے تھے.
اس شخص پر کچھ نہ کچھ لاگو ہونا چاہئے جھوٹ بولنے پر، 162/163کا لیبل دیا تھا ایک جسٹس نے تو کم سے کم وہ تو اس سے چھینا جائے اور یہ اس کا گزارا جھوٹ کے سوا جھوٹ میں اس نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا جھوٹ کی وجہ سے فارن پالیسی تباہ و برباد کردی ہے اور کیا چاہتا ہے یہ، کیا 1970کا نیازی بن کے پھر پاکستان سے جائے گا سمجھ میں نہیں آتا کہ یہ کیا کرنا چاہتا ہے۔
اس سوال پر کہ یہ بھی پتہ چلا ہے کہ کچھ غداری کا مقدمہ اب اپوزیشن کے اوپر درج کرنے کےلئے؟ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں اس کی ضرورت نہیںہے ہمیں اس کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے نہ کسی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہے نہ کسی سے ہمیں کوئی ایوارڈ چاہئے۔