• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحت کی سہولتوں کیلئے ہرممکن کوشش کررہےہیں،چینی قونصل جنرل

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)چینی قونصل جنرل پینگ ژینگ وو نے کہا ہے کہ چین ہمیشہ پاکستان اور چین کے درمیان سماجی اور طبی تعاون کی ترغیب دینا چاہتا ہے، چینی قونصلیٹ لاہور بھائی چارے اور اخوت کے جذبے کے ساتھ مستحق ہسپتالوں میں صحت کی سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اینڈ میڈیا ریسرچ (IIRMR) کے تعاون سے چینی خصوصی گرانٹ سے لیڈی ایچی سن ہسپتال میں نیونیٹولوجی یونٹ اور سنٹرل آکسیجن سسٹم کی اپ گریڈیشن کے افتتاح کے موقع پر کیا۔آئی آئی آر ایم آر کے چیئرمین محمد مہدی، لیڈی ایچی سن ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر ایم اقبال شاہد اور انچارج نیونٹولوجی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹرعالیہ بتول بھی موجود تھیں ، چینی قونصل جنرل نے کہا کہ ہماری دوستی وقت کا امتحان ہے اور مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔آئی آئی آر ایم آر کے چیئرمین محمد مہدی نے کہا کہ چینی قونصلیٹ لاہور کا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد اور خاص طور پر طبی اور صحت کے میدان میں مدد کرنے کا کردار قابل تعریف ہے۔
لاہور سے مزید