• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی طاقتیں اپنے مفادات کیلئےدنیا کو جنگ میں الجھائے رکھتی ہیں،لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ خصوصی) نائب امیر جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عالمی قوتیں اپنی مفاداتی جنگ کی خاطر دُنیا کو جنگ میں اُلجھائے رکھتی ہیں۔ امریکہ دُنیا بھر میں دہشت گردی کا سرپرست ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ قومی بجٹ خود حکومت کے لیے وبالِ جان بن گیا ہے۔ پی پی پی کی طرف سے حکومت کو بلیک میلنگ کا سلسلہ نیا نہیں، یہ نُوراکُشتی اتحادی حکومت کے قیام سے ہی چل رہی ہے۔
لاہور سے مزید