• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 11ویں برسی پردعائیہ تقریبات

لاہور(خصوصی رپورٹر)شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 11 ویں برسی پر عوامی تحریک کی ملک بھر کی تنظیمات نے دعائیہ تقریبات ہوئیں، رہنماؤں نے شہداء کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور درجات کی بلندی کے لئے دعائیں کیں۔مرکزی دعائیہ تقریب مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوئی جس میں خرم نواز گنڈاپور سمیت مرکزی قائدین اور بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نہ جانے کیوں قاتلوں کے چہروں سے پردے نہیں اٹھنے دئیے جارہے۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ جے آئی ٹی کو کام کرنے سے روک کر انصاف کے عمل کو روکا گیاہے۔
لاہور سے مزید