• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی کے ایل آئی میں گردوں کی 1ہزارپیوند کار یاں مکمل

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سنٹر (پی کے ایل آئی اینڈ آر سی) نے گردے کی 1000 کامیاب پیوند کا ریاں مکمل کرلی ہیں ۔اس موقع پر ، چیئرمین بورڈ آف گورنرز پروفیسر ڈاکٹر سعید اخترنے گردے کی پیوند کاری کے شعبے کے چیئرمین ڈاکٹر اسد بشیر اور نیفرولوجی کے چیئرمین ڈاکٹر عادل منظور اور ان کی ٹیموں کی انتھک محنت اور لگن کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ڈاکٹر اسد بشیر نے کہا کہ یہ کامیابی پی کے ایل آئی کی اعضاء کی پیوند کاری کے میدان میں خدمات کی عکاسی کرتی ہے ۔
لاہور سے مزید