• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترین گروپ تقسیم، مونس الٰہی 3 رہنما کو لیکر پنجاب اسمبلی پہنچ گئے

لاہور(جنگ نیوز) نئے قائد ایوان سے پہلے پنجاب میں سیاسی جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گیا، ترین گروپ کی جانب سے متحدہ اپوزیشن کے نامزد امیدوار حمزہ شہباز کی حمایت کرنےوالے تین ارکان کو پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الٰہی پنجاب اسمبلی لے آئے۔ خیال رہے کہ ترین گروپ کے رہنما نعمان لنگڑیال نے حمزہ شہباز شریف کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران نئے وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے لیے ان کی حمایت کا اعلان کیا تھا، اس دوران ترین گروپ کے متعدد اراکین اسمبلی موجود تھے۔ اپوزیشن کی حمایت پر ترین گروپ تقسیم ہو گیا، گروپ میں اختلافات بڑھنے لگے، ترین گروپ کے مزید تین ارکان نے مونس الٰہی سے رابطہ کیا ہے۔جلد مزید ارکان کی حمائت حاصل کرکے میڈیا کے سامنے لائیں گے۔
ملک بھر سے سے مزید