کراچی ( اسٹاف رپورٹر )اورنگی ٹاؤن نے غیرت کے نام پر قتل کے مقدمہ میں ملوث مرکزی ملزم محمد یاسین کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق 19نومبر 2026کو تھانہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 6مجاہد کالونی میں ملزم محمد یاسین نے اپنے ساتھی اعجاز کے ہمراہ مبینہ طور پر غیرت کے نام پر ابوبکر ولد گلزار احمد کو چھری کے وار کرکے قتل کر دیا تھا اور واردات کے بعد فرار ہوگیا تھا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول ابوبکر کے ملزم محمد یاسین کی اہلیہ فوزیہ کے ساتھ مبینہ ناجائز تعلقات تھے،ل جس کا علم ملزم یاسین کو ہونے پر اس نے قتل کی منصوبہ بندی کی۔ ملزم نے مقتول کو بہانے سے گھر بلوایا اور اپنے ساتھی اعجاز کے ہمراہ چھری کے وار کرکے قتل کر دیا۔واقعہ کا مقدمہ تھانہ اورنگی ٹاؤن میں مقتول کے چچا زاد بھائی مدثر بھٹی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا جبکہ مقدمے میں ملزم یاسین کی اہلیہ فوزیہ کو پہلے ہی گرفتار کرکے پولیس کسٹڈی ریمانڈ پر لیا جا چکا ہے۔