• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں ذیابیطس کی شرح 33 فیصد تک پہنچ چکی ہے، ڈاکٹر زمان شیخ

  کراچی (اسٹاف رپورٹر) سر سید کالج آف میڈیکل سائنسز اینڈ ہسپتال کے زیرِ اہتمام ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت معروف ماہرِ ذیابیطس پروفیسر ایم زمان شیخ نے کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ذیابیطس کی شرح 33 فیصد تک پہنچ چکی ہے اور ہر تیسرا بالغ فرد اس مرض کا شکار ہے، جو صحتِ عامہ کے لیے تشویشناک صورتحال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذیابیطس اور اس کی پیچیدگیوں سے بچاؤ کے لیے جسمانی وزن کم کرنا، کم مقدار میں متوازن اور صحت بخش غذا استعمال کرنا، فاسٹ فوڈ، میٹھے مشروبات اور ہوٹلوں میں بار بار کھانے سے گریز، روزانہ کم از کم 30 منٹ ورزش یا پیدل چلنے اور سگریٹ نوشی ترک کرنے کی ضرورت ہے۔
ملک بھر سے سے مزید