• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رجسٹریشن نظام، تکنیکی ڈھانچے میں مزید جدت لارہے ہیں، چیئرمین نادرا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)کے چیئرمین لیفٹنٹ جنرل(ر) محمد منیر افسر نے کہا ہے کہ نادرا کے رجسٹریشن نظام، اس کے تکنیکی ڈھانچے، اندراج کے طریقہ کار اور شناختی خدمات میں وقت کے ساتھ ساتھ مزید جدت لائی جا رہی ہے اور ٹیکنالوجی بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کو خدمات کی فراہمی بہتر بنائی جا رہی ہے۔ وہ بنگلہ دیش کے مختلف میڈیا اداروں سے تعلق رکھنے والے ممتاز صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کررہے تھے، جس نے بدھ کو نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ چیئرمین نادرا نے وفد کا استقبال کرتے ہوئے پاکستان کے قومی رجسٹریشن نظام اور وقت کے ساتھ اس میں آرہی بہتری پر بریفنگ دی۔بنگلہ دیشی صحافیوں نے پاکستان کے قومی رجسٹریشن نظام میں ہورہی پیش رفت کو سراہا۔
ملک بھر سے سے مزید