• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیٹی بندر میں ماہی گیروں اور ٹرالرز کا تنازع حل، سمندری حدود تقسیم کرنے کا فیصلہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کیٹی بندر میں ماہی گیروں اور ٹرالرز کا تنازع حل، سمندری حدود تقسیم کرنے کا فیصلہ،صوبائی وزیر محمد علی ملکانی کی زیر صدارت اجلاس، دونوں فریقوں کا مؤقف سننے کے بعد فیصلے،12 ناٹیکل میل کی سمندری حدود برابر تقسیم، مقامی ماہی گیر 6 میل تک شکار کرسکیں گے۔ بدھ کو کیٹی بندر میں مقامی ماہی گیروں اور ٹرالر بردار لانچوں کے درمیان گزشتہ ہفتے پیش آنے والے تنازع کے حل کے لیے صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ فشریز محمد علی ملکانی کی زیرِ صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں دونوں فریقوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ملک بھر سے سے مزید