کراچی (اسد ابن حسن) فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے ایف آئی اے کے گریڈ 16کے سپرنٹنڈنٹ کی بھرتیوں میں سیکڑوں امیدواروں میں سے 77امیدوار شارٹ لسٹ کر لئے۔ جن امیدواروں کو منتخب کیا گیا ہے ان میں پنجاب کوٹے سے 32 جبکہ اوپن میرٹ کوٹے پر 10 جس میں سے چھ کا تعلق بھی پنجاب سے، دو کا کے پی کے سے اور ایک کا آزاد کشمیر سے ہے۔ سندھ دیہی سے چھ سندھ شہری اوپن میرٹ سے چھ، کے پی کے سے نو، بلوچستان سے تین اور سابق فاٹا سے بھی تین امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔