• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیر مہران گوٹھ سے بوری بند گلا کٹی ہوئی نومولود بچی کی لاش ملی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ملیر مہران گوٹھ سے بوری بند گلا کٹی ہوئی نومولود بچی کی لاش ملی ۔ تفصیلات کے مطابق کھوکھرا پار کے علاقے مہران گوٹھ سے بوری بند لاش ملی ۔ لاش کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گئے ۔ ایس ایچ او قمر عباس نے بتایا کہ بوری میں نومولود بچی کی لاش تھی جس کا گلا کسی تیز دھار آلے کی مدد سے کاٹا گیا ہے ۔پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا ہے۔ بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے آنے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے ۔ پولیس واقعے کا مقدمہ سرکار مدعیت میں درج کرکے مزید تفتیش کررہی ہے ۔
ملک بھر سے سے مزید