ملتان(سٹاف رپورٹر)اینٹی کرپشن ملتان نے جعلسازی میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ اینٹی کرپشن کے مطابق راجہ فیصل پر رجسٹری برانچ ملتان کے عملہ کے ساتھ مل کر جعلی و فرضی مختار نامہ بنانے کا مقدمہ درج ہوا تھا جو دوران تفتیش قصور وار پایا گیا تھا جس کے بعد یہ روپوش ہو گیا تھا گزشتہ روز مخبر کی اطلاع پر اسکو گرفتار کرکے سرکل آفس منتقل کردیا گیا ہے۔