• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیبلشمنٹ مداخلت کرے، عدم اعتماد پیش کرنے والی جماعتیں کالعدم کی جائیں، شیخ رشید

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ، ایجنسیاں ) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ مداخلت کر کے رمضان یا حج کے بعد فوری انتخابات کرائے، عدم اعتماد پیش کرنے والی جماعتیں کالعدم کی جائیں، آئندہ 24گھنٹے اہم ،پی ٹی آئی کے تمام ارکان مستعفی ہوں ،اسٹیبلشمنٹ رمضان یا حج کے بعد فوری انتخابات کرائے، نالہ لئی منحوس،اس میں میرے 50سال غرق ہوگئے، جب بھی اس پر کام کرنے لگتا ہوں حکومت تبدیل ہو جاتی ہے،وزیراعظم عمران خان کیساتھ ہرحال میں کھڑا رہوں گا،پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ ملک کو لوٹنے والے باپ بیٹا ایک بار پھر اقتدار کی دوڑ میں ہیں۔ منحرف اراکین اپنے حلقوں میں جانے کے قابل نہیں رہے وہ قوم کی ترجمانی کیا کریں گے ،بیرونی سازشوں کا حصہ بننے والے اور قومی اسمبلی کے اراکین کو خریدنے والوں کیخلاف غداری کامقدمہ درج ہونا چاہئے ،ملکی معیشت اور سیاست کی انتہائی گھمبیر صورتحال ہے ، آئندہ چوبیس گھنٹے بہت اہم ہیں،میڈیاسے گفتگو کرتےہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اس وقت ملکی حالات تشویشناک ہیں اور ہر گھنٹے بعد سیاست میں تبدیلی آرہی ہے، پاکستان کے ادارے بہت عظیم ہیں اور نازک صورتحال اس امر کی متقاضی ہے کہ فوری طور پر الیکشن کروائے جائیں کیونکہ الیکشن کے علاوہ کوئی حل نظر نہیں آتا ، منحرف اراکین اس قابل نہیں کہ وہ اپنے حلقوں میں جاسکیں اور جو اراکین بیرونی سازش کا حصہ بنے ہیں ان کیخلاف غداری کا مقدمہ درج ہونا چاہیے۔
اہم خبریں سے مزید