• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فل کورٹ ریفرنس میں سخت الفاظ پر صدر سپریم کورٹ بار کی ججز سے معذرت

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)جسٹس قاضی محمد امین کے فل کورٹ ریفرنس میں سخت الفاظ کے استعما ل پر صدر سپریم کورٹ بار نے چیف جسٹس اور دیگر ججز سے معذرت کر لی ، سپریم کورٹ میں جسٹس مقبول باقر اور جسٹس قاضی محمد امین کی ریٹائرمنٹ پر سپریم کورٹ بار کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، ڈنر کے دوران صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریاست پاکستان نے ہمیشہ رہنا ہے دعا ہے کہ ہماری نسلیں پر امن معاشرے میں رہیں چیزوں نےآگے چلنا ہے ہماری کوشش کبھی بھی ذاتی حوالے سے نہیں ہوئی، معزز چیف جسٹس اور ججز سے گزارش ہے کہ شاید جسٹس قاضی محمد امین کے ریفرنس پر الفاظ کا چنائو درست نہیں تھا لیکن ادارے کو نقصان پہنچانے کی کبھی کوشش نہیں کی عدلیہ کے خلاف کبھی سوچ بھی نہیں سکتے ،چیف جسٹس ہمارے بڑے ہیں غلطی کوتاہی پر چیف جسٹس اور تمام معزز جج صاحبان سے معزرت خواہ ہوں، ہمارا ملک عجیب آئینی کرائسز سے گزر رہا ہے انشاللہ سپریم کورٹ آئین کی عملداری کو یقینی بنائے گی، سمجھتا ہوں کہ سپریم کورٹ بار آئین کی عملداری کیلئے کوشاں رہتی ہے، تقریب سے خطاب کرتے ہوے چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال جسٹس مقبول باقر اور جسٹس ریٹائرڈ قاضی محمد امین نے بار کا شکریہ ادا کیا اور انصاف کی فراہمی میں بار کے کردار کو سراہا ، تقریب کے اختتام پر سپریم کورٹ بار کی جانب سے ریٹائیرڈ ہونے جج صاحبان کو شیلڈز بھی پیش کیں۔
اہم خبریں سے مزید