• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تہران (اے ایف پی) ایران کا کہنا ہے کہ ویانا میں ہونے و الے ایٹمی مذاکرات معاہدے کے قریب ہیں۔ وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہ یان نے کہا کہ 2015ء کا ایٹمی سمجھوتہ بحال کرنے کے لئے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوں گے۔ معاہدے کے نتیجے میں ایران، فرانس، جرمنی، برطانیہ، روس اور چین کے ساتھ مل کر جوائنٹ کمپری ہینسو پلان آف ایکشن (جے سی پی او) ترتیب دے گا۔ ویانا میں امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست بات چیت نہیں ہوئی تاہم دیگر شرکاء کے توسط سے بات چیت کا عمل جاری رہا جس میں بات چیت کے لئے رابطہ کار یورپی یونین بھی شامل ہے بات چیت کے عمل میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل گیٹرس بھی شامل ہے۔
اہم خبریں سے مزید