کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ بار کونسل کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ اور صدر پاکستان کی جانب سے غیر قانونی اقدامات کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی۔ سپریم کورٹ نے سندھ بار کونسل کی آئینی درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے کل سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ وائس چیئرمین سندھ بار کونسل ایڈووکیٹ ذوالفقار جلبانی نےکہا کہ صدر پاکستان کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے حکم کو کالعدم قرار دیا جائے اسپیکر کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔ سندھ بار کونسل کی جانب دائر درخواست میں بیرسٹر صلاح الدین احمد نے موقف اختیار کیا کہ عارف علوی غیر قانونی طور پر صدر کے عہدے پر فائز ہیں انہیں فارغ کیا جائے۔ صدر یا اسپیکر قومی اسمبلی کو حکم دیا جائے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلائے قومی اسمبلی کا اجلاس بلا کر وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ کرائی جائے۔ درخواست میں صدر، وزیر اعظم، اسپیکر قومی اسمبلی، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔