• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم آج سپریم کورٹ میں نگراں وزیر اعظم کےتقرر کا معاملہ اٹھائے گی

اسلام آباد(محمد صالح ظافر) متحدہ حزب اختلاف نے فیصلہ کیا ہے کہ آج قومی اسمبلی کے بارے میں ہونے والی سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران سابق چیف جسٹس گلزار احمد کی نامزدگی کا معالہ اٹھائے گی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھا تھا کہ وہ نگراں وزیر اعظم کے نام تحویز کریں،پی ڈی ایم نے صدر اور وزیراعظم کےدرمیان ہونے والے اس رابطے کو مسترد کرتے ہوئے اس غیر آئینی قرار دیا ہے۔ پی ڈی ایم کے نمایاں وکیل سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بتایا ہے کہ سپریم کورٹ نگراں وزیر اعظم کی تقرری کے مرحلے سے پہلے تحریک عدم اعتماد کی رولنگ کے قانونی ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں فیصلہ کرے گی۔
اہم خبریں سے مزید