شجاع آباد (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر ضلع ملتان میں ڈیجیٹل گردآوری کا سلسلہ مزید تیز کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے ریونیو عملے کی کڑی مانیٹرنگ کا آغاز کرنے کی بھی ہدایت کی ہے تاکہ جلد از جلد مواضعات کی گردآوری مکمل کی جاسکے،اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان نے گزشتہ روز دیہی مواضعات کا دورہ کیا،طیب خان نے دیہی علاقوں میں ڈیجیٹل گردآوری کے عمل کا جائزہ لیا اور عملے سے بریفنگ لی،طیب خان نے کہا کہ ڈیجیٹل گردآوری میں ضلع ملتان کو نمایاں پوزیشن پر لائیں گے۔ڈیجیٹل گردآوری سے پراپرٹی اور ملکیتی ریکارڈ کی تصدیق ہوسکے گی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل گرد آوری سے گندم خریداری اور ریونیو معاملات میں بھی مدد ملے گی۔