تہران(اے ایف پی)ایران میں بدھ کو امام رضا کے مزار ہونےوالے حملے سے متعلق کہا جارہا ہے کہ ازبک حملہ آور پاکستانی سرحد سے ایک سال قبل ایران میں داخل ہوا۔اے ایف پی کے مطابق بدھ کو ایک حملہ آور نے ایران کے شہر مشہد میں امام رضا کے مزار پر حملہ کرکے ایک عالم کو جاں بحق جبکہ دیگر دو کو زخمی کردیا تھا،ملزم کا نام عبداللطیف مرادی اور اس کی عمر 21برس ہے،عبداللطیف سوشل میڈیا پر متحرک تھا اور متنازع مواد اپ لوڈ بھی کرتا تھا،ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم نیوز نے دعویٰ کیا کہ ملزم ازبک شہری ہے اور یہ ایک سال قبل پاکستانی سرحدی راستے سے ایران میں داخل ہوا تھا۔