• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ عجلت سے کام لچک اور رعایت دکھا رہی ہے، اعتزاز

کراچی (ٹی وی رپورٹ)ماہر قانون اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کافی عجلت سے کام کررہی ہے اور بڑی لچک اور رعایت دکھارہی ہے،وزیراعلیٰ کے لئے ہوٹل میں اگر اس طرح کی کوئی انہو ں نے کارروائی یا تقریب کی تو اسے کوئی تسلیم نہیں کریگا، اکثر کہتا ہوں کہ پاکستان میں ماضی کے علاوہ کوئی پیشگوئی نہیں ہوسکتی اور ابھی تین دن پہلے لوگ جو سوچ رہے تھے میرے لئے بھی کل ٹوٹل سرپرائز تھی جو عمران خان نے کیا ہے اور میرے بھی ذہن میں نہیں تھا کہ یہ بھی ہوسکتا ہے جو اس نے چال چلی ہے اور ابھی بھی میرا یہ ماننا ہے کہ ماضی کے علاوہ پاکستان میں کوئی پیشگوئی نہیں کی جاسکتی ، بہت کچھ ہوسکتا ہے آمنے سامنے ہوجائیں سر پھٹ سکتے ہیں وہ بھی بڑے جوش اور گھمنڈ میں حمزہ اور مریم اور ان کے ساتھی اور وہ بڑے جانثار ہیں ادھر پی ٹی آئی والے بھی بڑے ٹائیگرز ہیں اور بڑے جوش میں ہیں اپنے قائد کا دفاع کرنے کے لئے تو اب بہت کچھ ہوسکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔اعتزاز احسن نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے لئے ہوٹل میں اگر اس طرح کی کوئی انہو ں نے کارروائی یا تقریب کی تو اسے کوئی تسلیم نہیں کریگابرائےچاہے وہ اپنے آپ کو کہتے رہیں کہ میں چیف منسٹر ہوں اس کو کوئی نہیں تسلیم کرے گا ۔

اہم خبریں سے مزید