• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر راولپنڈی کا گوجر خان کا دورہ، تجاوزات خاتمہ کی ہدایت

راولپنڈی، گوجر خان (اپنے رپورٹرسے، نمائندہ جنگ) کمشنر راولپنڈی نور الامین مینگل نے تحصیل گوجرخان کا دورہ کیا اور سستے رمضان بازار کے ساتھ ساتھ اندرون شہر میں صفائی ودیگر میونسپل سروسز کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر شہر بھر میں موجود تجاوزات پر نور الامین مینگل نے چیف آفیسر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تنبیہ کی کہ ان تجاوزات کا خاتمہ کرتے ہوئے شہریوں کیلئےسہولت پیدا کی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ علاقےکی مین شاہراؤں اور اندرون شہر کو تجاوزات سے پاک کر کے لوگوں کو آمدورفت میں آسانی دی جائے۔ علاقے کی صفائی کا بھی خاص خیال رکھا جائے۔ ہمارا مقصد عوام کو سہو لت پہنچانا ہے نہ کہ انکی تنگی کے لئے سہو لت کار بننا۔ نور الامین مینگل نے کہا کہ وہ ہر ہفتے مختلف تحصیلوں کا دورہ کر کے وہاں زمینی حقائق کاخود جائزہ لینگے۔
اسلام آباد سے مزید