• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی حکم نہیں دینگے، پنجاب کا معاملہ ہائیکورٹ لے جائیں، سپریم کورٹ

لاہور(پی پی آئی)چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ ہم پنجاب کے حوالے سے کوئی حکم نہیں دیں گے، پنجاب کا معاملہ ہائیکورٹ میں لیکرجائیں۔ سماعت کے آغاز میں ایڈوکیٹ جنرل پنجاب روسٹرم پر آگئے،چیف جسٹس عمرعطابندیال نے کہا کہ قومی اسمبلی کے کیس سے توجہ نہیں ہٹانا چاہتے۔چیف جسٹس نے اعظم نذیر تارڑ اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو روسٹرم سے ہٹا دیا۔ جسٹس مظہرعالم نے کہا کہ کل پنجاب اسمبلی کے دروازے سیل کر دیئے گئے تھے۔ کیا اسمبلی کو اس طرح سیل کیا جا سکتا ہے؟اعظم نذیر تارڑ وکیل مسلم لیگ ن نے عدالت سے کہا کہ ارکان صوبائی اسمبلی عوام کے نمائندے ہیں۔ عوامی نمائندوں کو اسمبلی جانے سے روکیں گے تو وہ کیا کریں؟
اہم خبریں سے مزید