• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین و قانون کی فتح ہے، پیپلز پارٹی

ملتان(سٹاف رپورٹر )پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود، سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، عبدالقادر شاہین، نتاشہ دولتانہ ودیگر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین و قانون کی فتح اور غیر جمہوری سوچ کے حامل نیازی ٹولہ کیلئے عبرت ناک شکست ہے۔ عدلیہ نے واضح کر دیا ہے کہ ملک کو صرف جمہوری روایات کی روشنی میں چلایا جا سکتا ہے۔ عمران خان اور اس کے حواری آج کی رات سکون سے نہیں سو سکتے اور اگر ان میں تھوڑی سی بھی شرم باقی ہے تو اس غیر آئینی قدم پر قوم سے فوری طور پر معافی مانگیں۔ اب اس دن تحریک عدم اعتماد کی کامیابی یقینی ہے اور ملک و قوم کو ہمیشہ کیلئے نااہل و نالائق سلیکٹڈ وزیراعظم سے چھٹکارا ملنے والا ہے۔
ملتان سے مزید