کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ کی جانب سے اسمبلی بحال کرنے کے تاریخی فیصلے کےدوسرے دن اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی نظر آئی اور روپے کی قدر میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا.
پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سپریم کورٹ فیصلے کے مثبت اثرات ،سرمایہ کاروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر خریداری سے تیزی کا رحجان رہا ،کے ایس ای100انڈیکس میں 658پوائنٹس کا اضافہ، 44 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ،72.30 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی،سرمایہ کاری مالیت میں 93 ارب 52 کروڑ 16لاکھ روپے کا اضافہ،کاروباری حجم بھی 61.60 فیصد زیادہ ریکارڈ کیا گیا.
ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی اور ڈالر کی قیمت خرید 3.80 روپے کی کمی سے 188.20 روپے سے کم ہو کر 184.40 روپے اور قیمت فروخت 3.70 روپے کی کمی سے 188.40 روپے سے کم ہو کر 184.70 روپے ہو گئی ہے۔