پشاور( جنگ نیوز) محکمہ تعلیم پشاور نے کلاس چہارم ،پنجم اور ہشتم کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کر دیااس سلسلے میں جاری مراسلہ کے مطابق کلاس چہارم، پنجم، ہشتم کے امتحانات 22 اپریل کو منعقد ہونگے جبکہ پرائمری و مڈل کے باقی کلاسز کے امتحانات 7 مئی سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور نتائج کا اعلان 31 مئی کو کیا جائے گا۔