اسلام آباد (خبرایجنسیاں) شہباز حکومت بننے کے ساتھ ہی بڑے اداروں میں تبدیلی کا امکان، نئے گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر اور سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ لگائے جاسکتے ہیں۔
حکومت کی تبدیلی کے ساتھ ہی بڑے اداروں میں بھی تبدیلیوں کا امکان ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ نیا گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین ایف بی آر مقرر کیا جائے گا۔
نئی اکنامک ٹیم کی تشکیل کے بعد آئی ایم ایف سے اسی ہفتے مذاکرات شروع ہوں گے، نئے وزیراعظم کی تقرری کے فوری بعد بڑے اعلانات کا امکان ہے، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اسی ہفتے لگایا جائے گا۔
نئی اکنامک ٹیم کی تشکیل کے بعد آئی ایم ایف سے اسی ہفتے مذاکرات شروع ہوں گے۔ نئی ٹیم کو وفاقی اقتصادی اعشاریوں اور ٹیکس پلان تشکیل دینے کا ٹاسک دیا جائے گا۔ اسٹیٹ بنک کی جانب سے جاری پالیسی ریٹ پر نظرثانی ہوگی۔