اسلام آباد(آئی این پی) قومی اسمبلی کے غیر معمولی اجلاس میں پینل آف چیئرمین سردار ایاز صادق کی وزیراعظم کے امیدوار شہباز شریف کا نام لینے کی بجائے زبان پھل گئی اور غلطی سے نواز شریف کا نام لے لیا۔قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب اسپیکر ایاز صادق نے شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے غلطی سے نواز شریف کہہ دیا۔ جس پر ایک قہقہہ سننے کو ملا جس میں شہباز شریف کا مخصوص انداز بھی شامل تھا۔ایاز صادق نے مسکراتے ہوئے تصحیح کی نواز شریف دل اور دماغ میں بستے ہیں، اس لیے ان کا نام زبان سے نکل گیا۔