لاہور (صابرشاہ)حج کی اقتصادیات یہ ہے کہ امسال سعودی عرب کو حج سے 3.38 ٹریلین پاکستانی روپے کی آمدن متوقع ہے۔ مصنوعی انٹیلی جنس کی مدد سے خطبہ حج کو 35زبانوں میں نشر کیا گیا جسے دنیا بھر میں اربوں افرادنے سنا ،سعودی حکومت کو حج سے 12ارب ڈالر کی آمدن متوقع ہے جوپاکستانی روپے میں 3384ٹریلین روپے کے مساوی ہیں جو تیل کی پیداوار کے علاوہ جی ڈی پی کا 20فیصد ہے جرمن آئی لائن پلیٹ فارم امٹنسا نے یہ اعداد و شمار جاری کئے ہیں ۔ جس کے مطابق سعودی حکومت حج و عمرہ کے لیے 2030تک عازمین و زائرین کی تعداد بڑھا کر تین کروڑ کرنا چاہتی ہے ۔ 2032تک سعودی حکومت کو حج و عمرے سے 350ارب ڈالرز 98.7ٹریلین پاکستانی روپے متوقع ہے ۔ حج کے روز دنیا کا سب سے بڑا ائیرکنڈیشنر کام کرے گا ۔نگران ڈرونز فضاؤں سے محو پرواز ہوں گے۔ کم عمر بچوں پر پابندی ہوگی مسجد الحرام میں دنیا کا سب سے بڑا کولنگ سسٹم 155000ٹین ریفریجریشن سسٹم نصب تاکہ عازمین حج کو گرمی کی شدت سے محفوظ رکھا جاسکے ، گذشتہ سال درجہ حرارت 51.6ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا اس سال 14لاکھ افراد فریضہ حج ادا کررہے ہیں جب کہ گذشتہ سال گرمی کی شدت سے 1300سے زائد افراد گرمی کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہوگئے تھے۔