• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتجاج کا فائنل پلان بانی پی ٹی آئی خود دینگے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ احتجاج کا فائنل پلان بانی پی ٹی آئی عمران خان خود دینگے، وہ اس مرتبہ خود احتجاج کو لیڈ بھی کریں گے۔ پہلے علی امین گنڈا ان کے احکامات پر عملدرآمد کرواتے تھے، اب عمر ایوب بانی پی ٹی آئی کے احکامات پر عملدرآمد کروائیں گے۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری عدالتوں سے یہی درخواست ہے کہ ہمارے کیسز کو آئین و قانون کے مطابق سنیں، عدالتوں کے علاوہ دوسرا کوئی طریقہ نہیں ۔
اہم خبریں سے مزید