• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ میں حیدرآباد سکھر موٹر وے کی تعمیر کیلئے 30 ارب رکھنے کی تجویز

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) آئندہ مالی سال(2025..26) حیدر آباد سکھر موٹر وے کی تعمیر کے لیے تیس ارب، سیالکوٹ کھاریاں موٹروے کے لیےدس ارب روپے اور کراچی کوئٹہ چمن شاہراہ کی تعمیر کے لیے چالیس ارب روپ کا بجٹ مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔بجٹ دستاویز کے آئندہ مالی سال کارارو وڈھ کچلاک چمن شاہراہ کی تعمیر کے لیے 40 ارب روپے کا بجٹ مختص کرنے ہے۔آئندہ بجٹ میں انڈس ہائی وے شکار پور راجن پور سیکشن کے لیے 8 ارب 62کروڑ روپے ، راجن پور ڈی جی خان سیکشن کی تعمیر کے لیے 9 ارب 50کروڑ روپے ، ڈی جی خان تا ڈی آئی خان سیکشن کے لیے 11 ارب 43 کروڑ روپے ، شندور گلگلت شاہراہ کی تعمیر کے لیے 4 ارب روپے اورہوشاب آواران خضدار سیکشن کے لیے 7 ارب روپے کا بجٹ مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید