اسلام آباد(فاروق اقدس)پاکستان ایئر فورس کی پروفیشنل کارکردگی کے شاندار پس منظر جس کا اظہار حال ہی میں بھارت کے ساتھ چار روزہ جنگ کے دوران ایک مرتبہ پھر دیکھنے میں آیا اور پاکستان ایئرفورس نے اپنی کارکردگی سے جو برتری حاصل کی اس کا اعتراف دنیا بھر میں کیا جا رہا ہے اور اسی کارکردگی اور اعتراف کے پیش نظر بیلاروس نے پاکستان ایئرفورس سے جنگی مہارتوں سے استفادہ کرنے کیلئے پی اے ایف سے باقاعدہ تربیتی پروگرام شروع کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے،میجر جنرل آندرے کی ایئرچیف ظہیر سدھو سے ملاقات ،فضائیہ اور دفاعی تعاون کے باہمی دلچسپی کے امور پرگفتگو ،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بیلاروس کی ایئر فورس اینڈ ایئر ڈیفنس کے کمانڈر میجر جنرل آندرے یولیا نووچ کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا،ائیر ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے میجر جنرل آندرے یولیا نووچ کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔