کراچی(اسٹاف رپورٹر) کلفٹن میں واقع سی ویو گیسٹ ہائوس میں کم عمر لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم اسد کو پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ، پولیس کے مطابق ملازمت کے لئے آنے والی لڑکی نابالغ ہے مقدمہ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کو بھیجا جائے گا، گیسٹ ہاؤس انتظامیہ نے غیرقانونی طور پر لڑکی اور لڑکے کا شناختی کارڈ لئے بغیر ہوٹل کا کمرہ دیا، مالکان کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔