لاہور(نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا ٹرمپ کو امن کا پیامبر قرار دینا ذہنی غلامی کی انتہا ہے،جماعت اسلامی اہل غزہ کے حق میں بھرپور اور توانا آواز بلند کرتی اور حکمرانوں کو شرم دلاتی رہے گی۔ امریکا نے ایک بارپھر غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کردیا ہے، شہباز شریف ٹرمپ کو امن چمپئن شپ کے سرٹیفیکیٹ بانٹ رہے ہیں۔ غزہ میں جاری صہیونی دہشت گردی پر اسلامی دنیا کے حکمرانوں کی خاموشی سے واضح ہے کہ یہ سب ٹرمپ کی خوشنودی چاہتے ہیں۔