اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف نے دیامر میں حالیہ رپورٹ ہونے والے پولیو کیس پرگہری تشویش کا اظہار کیا ہے وزیراعظم سے گزشتہ روز وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفیٰ کمال اور وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو عائشہ رضا فاروق نے ملاقات کی ، نیشنل کوآرڈی نیٹر برائے انسداد پولیو کیپٹن (ر) انوار الحق بھی موجود تھے،وزیراعظم نے ضلع دیامر میں پولیو کیس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے روٹین امیونائزیشن کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔